• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی FIA کا بڑا اقدام، کرپٹ افسران کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

ڈائریکٹرجنرل( ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) واجد ضیا نے کرپٹ افسران کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے نے اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کرپٹ افسران کو کسی بھی پوسٹنگ کے لیے ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق کرپٹ افسران چاہے وہ مرد ہوں یا خاتون انہیں 18 تا 36 ماہ تک سخت علاقوں میں تعیناتی کی سزا بھی دی جائے گی۔


ایف آئی اے کے مطابق بلیک لسٹ ہونے والےافسران کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا جبکہ امگریشن چیک پوسٹ پر تعیناتی 18 ماہ کے لیے ہوگی۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مراسلے کے مطابق من پسند پوسٹنگ کے لیے دباؤ ڈالنے والوں کےخلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔

واجد ضیا نے مراسلے میں تمام ایف آئی اے افسران کو ڈیوٹی پر یونیفارم بھی لازمی ہوگا جبکہ چیک پوسٹ پر کسے کہاں تعینات کرنا ہے اختیار ڈپٹی ڈائریکٹر کو دے دیا ہے۔

تازہ ترین