• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم فرانس بھی پہنچ گئی۔

فرانسیسی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں مقیم فرانسیسی شخص جو گزشتہ روز ہی برطانیہ سے واپس آیا تھا، اُس میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔


فرانسیسی  ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے مطابق  برطانیہ سے آئے شخص کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیا کورونا وائرس برطانیہ میں 56 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

ماہرین کے مطابق نیا کورونا وائرس پرانے وائرس سے زیادہ خطرناک ہو رہا ہے اور برطانیہ میں یہ وائرس 56 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے۔

نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیا کورونا وائرس برطانیہ میں زیادہ اموات کا سبب بن سکتا ہے تاہم یہ ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ نیا وائرس پرانے وائرس کے مقابلے میں کم یا زیادہ مہلک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس سے اسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ بڑھے گا ۔ نومبر میں کیا گیا لاک ڈاون بھی کورونا کیسز میں کمی کا سبب نہیں بن سکا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ میں کویڈ 19 کی نئی قسم سامنے آئی تھی۔

تازہ ترین