ریاض (جنگ نیوز )اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کی حکومت نے پہلی بار مملکت میں موسیقی، تھیٹر اداکاری، پرفارمنگ آرٹ، فیشن، ادب اور میوزیم سمیت فنون لطیفہ کے دیگر شعبہ جات کی تربیت فراہم کرنے کے لیے 2 اداروں کو باضابطہ طور پر لائسنس جاری کردیے۔عرب میڈیا کے مطابق وزیر ثقافت نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ حکومت نے دی انٹرنیشنل میوزک ٹریننگ سینٹر اور میوزک ہاؤس انسٹی ٹیوٹ فار ٹریننگ کو تربیت کے لائسنس جاری کردیے۔وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے بتایا کہ حکومت نے سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں سے مذکورہ شعبہ جات میں تربیت فراہم کرنے سے متعلق لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔حکومتی اعلان کے بعد متعدد اداروں اور شخصیات نے لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے دو اداروں کو تربیت دینے کے لیے لائسنس کا اجرا کردیا گیا۔