• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ضابطے کی خلاف ورزی پر 5 بھارتی کھلاڑیوں کو آئیسولیٹ کردیا گیا

آسٹریلیا میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑیوں کی جانب سے بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کرنے پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچ بھارتی کرکٹر روہیت شرما، پرتھوی شا، شبمن گل، رشبھ پنٹ اور نودیپ سائنی کو سالِ نو کے پہلے روز ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے ہیں۔ 

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی اور ان کا بورڈ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے کہ کیا ان کے ریسٹورنٹ میں جانے پر بائیو سیکیورٹی ماحول کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟

بیان میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر آسٹریلین اور انڈین میڈیکل ٹیم کی تجویز کے مطابق مذکورہ کھلاڑیوں کو بطور احتیاطی تدابیر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔ 


واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ماحول سے باہر بیٹھنے کی اجازت دی ہوتی ہے، تاہم ریسٹورنٹ میں کھانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ 

خیال رہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے رواں سیزن کے دوران برسبین ہیٹ کے کرس لین اور ڈین لاورینس پر بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیزیز ایک ایک سے برابر ہے جبکہ سیریز کا اگلا میچ 7 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ 

تازہ ترین