• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور؛ ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اعضا کا کاروبار کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے  نے  لاہور میں ایک کارروائی کے دوران انسانی اعضا کا کاروبار کرنے والے  6 ملزمان کو  گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزموں نے وہاڑی کے ڈونرز سے گردے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ذوالفقار، علی حسن، جماعت علی، رانا اقبال، محمد افضل اور ذوالفقار علی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے وہاڑی کے شہری سکندر کی درخواست پر کارروائی کی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزموں نے وہاڑی کے ڈونرز سے گردے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

تازہ ترین