کراچی( اسٹاف رپورٹر،اے پی پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی والوں کے لئے 50 اسٹیٹ آف آرٹ فائر ٹینڈرز اٹھارہ ہزار گنجائش کے اور دو بائو زرز نئے سال کا تحفہ ہیں جس سے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اور وعدہ پورا ہوا ہے، درآمد شدہ فائر ٹینڈرز اور بائوزرز کی مالیت ایک ارب چالیس کروڑ روپے ہے، کے ایم سی کے پاس اس وقت شہرکے 26فائراسٹیشنزمیں صرف11 ائرٹینڈرز قابل استعمال ہیں جبکہ44فائرٹینڈرزمیں سے 33فائر ٹینڈرزخراب ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی شہر کیلئے 50فائر ٹینڈرز اور دو باو زرز کے حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اتوار کو منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔