• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو سلامتی کونسل میں شکست، دو اہم کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں ناکام

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اقوام متحدہ میں بھارت کو سفارتی شکست ہوئی ہے ،سلامتی کونسل ارکان نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو کمیٹیوں کا سربراہ بننے سے روک دیا ہے، بھارت القاعدہ، داعش پر پابندیوں، افغان امور، ایٹمی عدم پھیلاؤ کی کمیٹیوں کا سربراہ بننا چاہتا تھا، رکن ممالک نے عدم اعتماد کا اظہار کردیا،ارکان نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف منفی ایجنڈے کو بڑھانا، کمیٹیوں کو اپنے مکروہ عزائم کیلئے استعمال کرسکتا ہے، افغان امن عمل پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں،اقوام متحدہ میں بھارت کا انسداد دہشتگردی اور طالبان سے متعلق اہم کمیٹیوں کی صدارت کا خواب ادھورا رہ گیا۔ کمیٹی کے رکن ممالک نے بھارت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ان کمیٹیوں کو پاکستان کے خلاف اپنے گھنائونے مقاصد کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔ اس بات کو اقوام متحدہ میں بھارت کی بڑی سفارتی شکست سے تعبیر کیا جارہا ہے، بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ادارے کی دو اہم ترین کمیٹیوں کی صدارت سنبھالنے کی کوششوں میں اس وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب ممبر ممالک نے پاکستان کے خلاف بھارتی منفی ایجنڈے کو بنیاد بناتے ہوئے اس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

تازہ ترین