• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوین جانسن چھٹی والے دن کیا کھاتے ہیں؟

مشہور امریکی ریسلر اور ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) کو اگر فلم انڈسٹری کا سب سے فٹ انسان کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ اداکار فٹنس اور کھانے پینے کے لئے اپنی غذاؤں کا بےحد خیال رکھتے ہیں۔

فٹنس اور باڈی بلڈنگ کا بہت زیادہ شوق رکھنے والے ڈوین جانسن صرف جم کی چھٹی کے دن ہی اپنی پسندیدہ اور روز مرہ ڈائیٹ سے ہٹ کر کھانا کھاتے ہیں تاکہ وہ مکمل فٹ رہ سکیں۔

ڈوین جانسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بطور چیٹ میل ’بنانا پینکیکس ‘ کھا رہے ہیں۔


اداکار نے مداحوں سے کہا کہ اگر وہ خود بھی اسی طرح کرتے ہیں تو اس دن اچھی اور اپنی پسند کی چیز کھایا کریں۔

ڈوین جانسن نے گزشتہ ہفتے بھی اپنے چیٹ میل کی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چھٹی والے دن کھانے میں میٹھا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

اداکار کی شیئر کی گئی تمام وڈیوز کو ان کے اکاؤنٹ پر لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔

تازہ ترین