• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر قید کےسزا یافتہ مجرم کی سابقہ بیوی کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں

سینٹرل جیل کراچی میں دو مرتبہ عمر قید کے سزا یافتہ مجرم نعیم شیخ کی سابقہ بیوی نے قیدی کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

خاتون اسماء مشتاق کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ جیل میں قید اس کے سابقہ شوہر نعیم شیخ کی جانب سے اسے سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے۔

اسماء مشتاق نے درخواست کے متن میں کہا ہے کہ سوشل میڈیاکے ذریعے سابقہ شوہر مسلسل جیل سے ہراساں کر رہا ہے، نعیم شیخ میسجزکے ذریعے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔

درخواست گزار کاکہنا ہے کہ اس نے 2017ء میں نعیم شیخ سے خلع لی تھی جس کے بعد نعیم شیخ نے حملہ کرکے والد کو قتل اور مجھے زخمی کر دیا تھا۔

اسماء مشتاق نے بتایا کہ 2019ء میں ٹرائل کورٹ نے نعیم شیخ کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی، تاہم 2019 ء سے مسلسل مجھے نعیم شیخ جیل سے دھمکیاں دے رہا ہے۔

وکیل درخواست گزارکاکہنا تھا کہہمارے پاس ثبوت ہیں اور ہم نے عدالت میں جمع بھی کرادیے ہیں۔

خاتون کی درخواست پر عدالت نے تھانہ یوسف پلازہ پولیس کو درخواست گزار کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین