• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں کورونا سے اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے، پبلک ہیلتھ ڈیٹا

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ڈیٹا کے مطابق لندن میں کورونا وائرس سے اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ڈیٹا میں مزید بتایا گیا ہے کہ وبا کے آغاز کے بعد سے لندن میں 10ہزار 122 اموات ہوچکی ہے۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 7 ہزار 607 مریض داخل ہیں۔ 

ڈیٹا میں مزید بتایا گیا ہے کہ لندن کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے1 ہزار 85 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مشرقی لندن کی تین کونسلوں میں کورونا مریضوں کی شرح ملک بھر سے زیادہ ہے۔ کورونا سے شدید متاثرہ کونسلوں میں بارکنگ اینڈ ڈیگھنم، نیو ہیم اور ریڈ برج شامل ہیں۔ 


مشرقی لندن کے دو اسپتال ٹرسٹ میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ اسپتالوں پر دباؤ کے بعد عارضی اسپتال نائٹنگیل کو بھی مریضوں کیلئےکھول دیاگیا ہے۔

تازہ ترین