کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدودمستانہ چوک کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش نجی سپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 4سالہ ایان ولد محمد اختر کے نام سے ہوئی ہے۔
وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ 100 چھوٹے ممالک کو خطوط بھیجے گی جن کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں کم ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، کل سے اب تک مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے چند ہفتوں میں امداد کے منتظر 743 فلسطینیوں کو بھی شہید کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی نبیل گبول نے لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمے داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا، جس کے بعد مشینری روانہ ہو گئی۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پہلی بار جلوسوں کے راستے کو گرمی کی شدت کے باعث پانی کے چھڑکاؤ سے ٹھنڈا کیا گیا، پنجاب بھر میں امن و امان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی مثالی خدمت کی گئی۔
بھارت میں 15 ہزار کروڑ کے اثاثے اب کسے ملیں گے؟ ہائی کورٹ نے مقدمے کا پھر سے ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا۔
معروف برطانوی صحافی مہدی حسن نے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ہدف تنقید بنا لیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور اچھی ہے، لاہور میں بھی امام بارگاہوں کے دورے کیے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن انتشار اور تقسیم پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ امریکا نے خودمختار ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر کُھلم کھلا حملہ کر کے ایک خطرناک مثال قائم کی۔
کراچی کے علاقے کھارادر کوئلہ گودام کے قریب محکمۂ ہیری ٹیج کی عمارت توڑنے کی کوشش پر علاقہ مکینوں نے مزاحمت کر دی۔
آئی جی پولیس خیبر پختونخو اور چیف سیکریٹری نے کوہاٹی گیٹ میں سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد لاپتہ ہیں اور امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں
جین میریٹ نے کہا ہے کہ لیاری سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، یہ لمحہ دکھ اور یکجہتی کا ہے۔
پاکستان کے فرید محمد عارف اور ریان ملک نے کے بی سی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈچ انٹرنیشنل یوتھ ریگاٹا کے پہلے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اوپن مینز ڈبل اسکَل ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔