• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ’آف دی بک‘ چینی کی فروخت کا انکشاف

پنجاب میں بڑے پیمانے پر ’آف دی بک‘ چینی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

کین کمشنر پنجاب نے ’ آف دی بک‘ چینی کی فروخت کے معاملے پر ایڈیشنل سیکریٹری صنعت پنجاب کو خط لکھ دیا۔

خط میں کین کمشنر نے کہا کہ پنجاب کی کئی شوگر ملز ’آف دی بک‘ چینی فروخت کررہی ہیں، چینی کی ’آف دی بک‘ فروخت کے واضح ثبوت بھی ملے ہیں۔


خط کے متن میں بتایا گیا کہ ہے کہ کین کمشنر نے پنجاب کی مختلف ملز کے معائنے کے دوران یہ شواہد حاصل کیے۔

کین کمشنر پنجاب نے خط میں مزید کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر’ آف دی بک ‘گنے کی خریداری بھی جاری ہے۔

خط میں استدعا کی گئی کہ پنجاب حکومت شوگر ملز کو ’آف دی بک‘ چینی اور گنے کی فروخت جلد روکے۔

کین کمشنر پنجاب نے خط میں یہ بھی کہا کہ گنے سے چینی کی ریکوری ریٹ 10 اعشاریہ 70 فیصد ہے، پنجاب حکومت شوگر ملز کو ’آف دی بک‘ چینی اور گنے کی فروخت سےجلد روکے۔

تازہ ترین