• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی بڑھتی قیمت کا ذمے دار گنے کا ٹھیکیدار و مڈل مین مافیاز ہیں، شوگر ملز ایسوسی ایشن

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی بڑھتی قیمت کی ذمے داری گنے کے ٹھیکیدار اور مڈل مین پر ڈال دی۔

ایک بیان میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کرشنگ سیزن ملز کے مطالبے پر قبل از وقت شروع نہیں کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے ذمے داران نے مزید کہا کہ کین کمشنر پنجاب کی خود ساختہ رپورٹوں پر حکومت نے کرشنگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔


شوگر ملزمالکان نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب میں 10 اور دیگر اضلاع میں 15 نومبر 2020 ء کو کرشنگ سیزن لازمی قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی بڑھتی قیمت کا اصل ذمے دار گنے کا ٹھیکیدار اور مڈل مین مافیاز ہیں۔

ایسوسی ایشنز کے ذمے داروں کا کہنا تھاکہ چینی کی عمومی قیمت کم کرنے کا واحد حل مڈل مین مافیا کا خاتمہ ہے۔

تازہ ترین