• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تاحال اجازت نہ مل سکی

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کو کراچی میں ہونے والے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کےلیے ضلعی انتظامیہ نے تاحال اجازت نہیں دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں، اجازت دینے میں کورونا وائرس کا قانون رکاوٹ ہے۔

جے یو آئی کی مقامی قیادت نے 12 جنوری کو ڈی سی شرقی کو درخواست دی تھی، جس کی اجازت تاحال نہ مل سکی۔

جے یو آئی کی طرف سے کل ہونے والے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کے لیے سرکاری اجازت نامہ رکاوٹ بن گیا ہے۔


مذہبی جماعت کی صوبائی قیادت نےمارچ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں مگر انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامے کا انتظار ہے۔

جمعیت علماء اسلام اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم قیادت کو بھی مارچ میں شرکت کی کرنے کی درخواست دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے مارچ کی اجازت ینے سے قبل پولیس سے رائے طلب کرلی ہے، اسرائیل نامنظور ملین مارچ مزار قائد روڈ پر دوپہر 2 بجے ہونا ہے۔

تازہ ترین