کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچوںمیں قومی شناختی کارڈ کے بغیر گراونڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی، ہفتے کوپہلے روز متعدد تماشائیوں کو شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رامناتھ مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری میں گرنے والی بلڈنگ میں ملبے تلے دب کر مرنے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔
شہریار حبیب نے کہا کہ تمام مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کو منتقل کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبی شجاع الرحمن اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں سے بدترین سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی، جس سے ہلاک افراد کی تعداد 51 تک پہنچ گئی۔
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا خون یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے۔
وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ 100 چھوٹے ممالک کو خطوط بھیجے گی جن کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں کم ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، کل سے اب تک مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے چند ہفتوں میں امداد کے منتظر 743 فلسطینیوں کو بھی شہید کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی نبیل گبول نے لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمے داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا، جس کے بعد مشینری روانہ ہو گئی۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پہلی بار جلوسوں کے راستے کو گرمی کی شدت کے باعث پانی کے چھڑکاؤ سے ٹھنڈا کیا گیا، پنجاب بھر میں امن و امان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی مثالی خدمت کی گئی۔
بھارت میں 15 ہزار کروڑ کے اثاثے اب کسے ملیں گے؟ ہائی کورٹ نے مقدمے کا پھر سے ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا۔
معروف برطانوی صحافی مہدی حسن نے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ہدف تنقید بنا لیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور اچھی ہے، لاہور میں بھی امام بارگاہوں کے دورے کیے۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ امریکا نے خودمختار ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر کُھلم کھلا حملہ کر کے ایک خطرناک مثال قائم کی۔