معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز ہر روز کوئی نیا جھوٹ ایجاد کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک میچ کرکٹ کا چل رہا ہے، ایک میچ دھاندلی لیگ بمقابلہ عمران خان چل رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھاندلی لیگ کے تمام کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کردیا ہے۔
قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے ڈسکہ میں منظم دھاندلی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کون کون دھاندلی میں ملوث ہے وہ سب جانتی ہیں، یہ سچ بتادیں ورنہ حقائق سامنے لانے پڑیں گے۔