• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن‘ خفیہ بیلٹ سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل

پشاور(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے خصوصی ہدایات جاری کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد ووٹر کسی سے ملاقات نہیں کرے گا‘ جنرل نشستوں کے لیے سفید، خواتین کے لیے گلابی، ٹیکنوکریٹ کے لیے سبز اور اقلیت کیلئے زرد رنگ کے بیلٹ پیپرزہوں گے، بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ درج ہوں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ۔

تازہ ترین