• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دشمن نظام کو مزدور کی مدد سے جڑ سے اکھاڑ دینگے، خالد مقبول

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام دشمن نظام کو مزدور کی مدد سے جڑ سے اکھاڑ دینگے، پاکستان کے ایوانوں میں کسانوں کی نمائندگی جاگیردار کر رہا ہے مزدوروں کی نمائندگی سر مایہ دار کر رہا ہے اور عوام کے بجائے خاندانوں کا قبضہ ہے لیکن آج ایم کیو ایم پاکستان کے ذریعے طالبعلم کی نمائندگی طالب علم کر رہا ہے اور مزدور کی نمائندگی مزدور کر رہا ہے اور جب ایم کیو ایم پاکستان کسانوں تک پہنچے گی تو کسانوں کی نمائندگی کسان کر رہا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ڈیویژن کے 34ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتےہوئے کیا۔ سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تنظیمی ڈھانچہ میں لیبر ڈویژن اہمیت کی حامل ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے حکومت پر واضع کیا کہ جن افراد کو قانون کے مطابق جائز طریقے سے ملازمتیں ملی ہیں انہیں نا جائز طریقے سے نہیں نکالا جا سکتا یہ فیصلہ عدالتیں کریں گی لہٰذا کے پی ٹی سے ملازمین کی بر طرفی نہ کی جائے۔سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مزدور کا پسینہ گرتا تو ملک پہیہ چلتا ہے اسی طرح لیبر ڈویژن چلتی ہے تو ایم کیو ایم پاکستان مضبوط ہوتی ہے۔ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل نے کہا کہ آج جعلی ڈومیسائل کی مدد سے کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے جعلی ڈومیسائل کا مقد مہ تمام فارم پر اٹھایا ہے عدلیہ سے بھی رجوع کیا امید ہے کہ عدلیہ سے فیصلہ سندھ کے نوجوانوں کیخلاف نہیں آئیگا۔

تازہ ترین