• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: لانگ سائیٹ روشلم فیلو فیلڈمیں کار اسپیڈنگ کیخلاف آپریشن

مانچسٹر (نمائندہ جنگ )مانچسٹر کے مصروف ترین ایریاز لانگ سائیٹ روشلم فیلو فیلڈ میں مقامی رہائشیوں کی کونسلرز سے درخواست پر پولیس نے کار سپیڈنگ کے خلاف آپریشن کیا ،جس میں ہر دوسرا کار ڈرائیور اوور سپیڈنگ میں پکڑا گیا۔ اس تمام آپریشن کے دوران کونسلر رب نواز اکبر، کونسلر احمد علی، کونسلر جل پولیس کے ساتھ مو جود رہے۔پولیس افسران فیلو فیلڈ روشلم لانگ سائیٹ کی درمیانی سڑک پر سپیڈ چیکنگ کیمروں کے ساتھ گھنٹوں کھڑے رہے، اولڈ ہال لائن پر نارتھ ویسٹ برطانیہ کا ٹاپ بوائے گرائمرسکول لانگ سائیٹ روشلم کے اکثریتی برٹش پاکستانیز اسی سڑک کےاردگرد آباد ہیں۔ اولڈ ہال کے ساتھ مشہور ومزلو روڈ منسلک ہے جس پراکثریتی ایشین پاکستانیز ریسٹورنٹ، گروسری شاپس ،ایشین فیشن شاپس کے علاوہ بارہ مساجد اسی علاقے میں ہونے کی وجہ سے اسپیشلی نمازجمعہ کی ادائیگی کے لیے کاروں پر آنے والے افراد لوکل رہائشیوں کےلیے مُشکلات کا سبب بنتے ہیں۔ کونسلر رب نواز اکبر، کونسلر احمد علی نےمساجد کے قریب رہنے والے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ مساجد میں پیدل چل کر آئیں۔ کاروں پر آنے والے گرین سبزہ دار فٹ پاتھوں پر کاریں پارک کرنے سے اجتناب کریں۔ لوکل انگریز رہائشیوں کے گھروں کے سامنے کار پارک کرنے سے پہلے اجازت لیں، یا کم ازکم کسی کی ڈرائیو وےبلاک نہ کریں، دوسرے لوگ شاید اسی دوران جاب پر جانا چاہتے ہوں، مانچسٹر کے برٹش پاکستانیز ایریاز میں تمام انشورنس دوسرے ایریا سے چار گُنا مہنگی ہے، کیونکہ ان علاقوں میں کرائم کی شرح زیادہ ہے۔ اسپیشلی کارانشورنس کی وجہ علاقے کی سڑکوں پر تیز رفتاری کے سبب ایکسیڈنٹ کلیم گھروں کی انشورنس چوری کی وارداتوں کے بعد زیادہ انشورنس کلیم کے علاوہ شرح جرائم بھی دوسرے ایریاز سے زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں ۔مانچسٹر کی تمام کمیونٹیوں اسپیشلی روشلم کری مائل فیلو فیلڈ لونگ سائیٹ کے رہائشیوں نے علاقے میں سپیڈ چیکنگ آپریشن کے آغاز پر کونسلر رب نواز اکبر کونسلر احمد علی کونسلر جل کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین