• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کی یکسانیت سے تنگ 27 سالہ شاعر انس معین نے خودکشی کرلی تھی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے دور میں نوجوان نسل میں مقبول ہونیوالے شاعر آنس معین نے صرف 27 برس کی عمر میں زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ آنس معین 29 نومبر1960 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ اُن کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا جس کی وجہ سے اُن کا رحجان صوفی ازم کی طرف زیادہ تھا۔ ان کے والد کا نام فخرالدین بلے تھا۔ آنس معین نے 17 برس کی عمر میں شاعری شروع کی۔ نوجوان نسل میں مقبول ہوئے ، اس وقت کے مختلف نامور شعراء انکی شاعری کے معترف رہے۔جوش ملیح آبادی نے انہیں کمسن سقراط اور فیض احمد فیض نے زیرک دانشورقراردیا۔احمد ندیم قاسمی نے کہا میں رشک کرتا ہوں کہ آنس معین جیسے شعر کہہ سکوں۔آنس معین نے 27 برس کی عمر میں4فروری 1986 میں ایک ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔ اس وقت انکی خودکشی سے متعلق مختلف قیاس آارائیاں کی جاتی تھیں۔ایک قیاس آرائی یہ کی گئی کہ اُن کے ایک صوفی دوست نے کہا، موت کے بعد زندگی اتنی خوبصورت ہے کہ اگر لوگوں کو پتہ چل جائے تو دنیا کی آدھی آبادی خودکشی کر لے۔ایک خبر جو اس وقت اخبارات میں زیر گردش تھی وہ یہ کہ وہ ایک بنک میں ملازمت کرتے تھے، بنک میں ایک فراڈ ہوا اور انچارج کے طور پر وہ خود کو اس کا ذمہ دار سمجھ رہے تھے اور وہ مختلف سوالات کی زد میں تھی۔ لیکن انکی خودکشی کے بعد انکا آخری خط منظرعام پر آیا۔

تازہ ترین