• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت مارچ کا مقصد فحاشی‘عریانیت اور بے راہ روی کافروغ ہے،چشتی

کوئٹہ (آن لائن )مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی ‘صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی‘ مولوی رحمت اللہ حقانی نے یوم حیاکی مناسبت سے مختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مادرپدرآزادطبقات یورپ و مغربی ممالک جاکراپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کریں۔ مغربی ایجنڈے پرعورت مارچ کا اصل مقصد فحاشی‘عریانیت اور بے راہ روی کو فروغ دیناہے۔ اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں عورت مارچ کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے یہ مارچ عورت کے نام پر گھنائونا کھیل ہے ۔عورت کے حقوق اور آزادی نسواں کے نام پر ایک ایسا مذموم کھیل کھیلا جا رہا ہے جس کی نہ تو ہمارے دین میں کوئی جگہ ہے اور نہ ہی ہماری معاشرتی اقدار اس بے شرمی اور بے حیائی کی اجازت د یتی ہیں حکومت بے حیا عورت مارچ کو لگام لگائے گزشتہ ادوار میں عورتوں کے حقوق کے نعروں، اور مارچ میں فحا شی و عریانی کی سب حدوں کو پار کر دیا گیا۔ لال لال ایشیا کے نعروں سے جن ایجنڈوں کو فروغ دیا رہاتھا اور ان کے پیچھے جو قوتیں کار فرما تھیں قوم ان سازشوں سے آگاہ ہے۔جمعیت نظریاتی ایسے مخلوط اورفحش بے حیا مارچ کی ملک میں اجازت نہیں دے گی۔ ایسا مارچ شعائر اسلام کی توہین کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
تازہ ترین