• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایمپریس مارکیٹ کے باہر خواتین کا میوہ جات کا کاروبار


کراچی کی ایمپریس مارکیٹ تاریخی اعتبار سے تو اہم ہے ہی، ساتھ ہی روزگار کمانے والی خواتین کے لئے بھی یہ مقام ایک بڑا ذریعہ معاش ہے، یہاں درجنوں خواتین خشک میوہ جات سڑک پر سجائے روزگار کماتی ہیں۔

صدر مارکیٹ میں گود میں ننھی پری کو لٹائے۔ بھاؤ تاؤ کرتی گاہک سے نمٹتی ایک ماں اپنے کنبے کا پیٹ پالنے کے لئےکئی برسوں سے کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کے باہر خشک میوے بیچ رہی ہے۔

کراچی کی اس قدیم عمارت کے باہر ایسی کئی خواتین اپنے گھر والوں کا سہارا بنی ہوئی ہیں، غربت، ہوش ربا مہنگائی اور ہر موسم کے وار سہتی یہ خواتین ہر صبح اپنی دکان سجاتی ہیں اور باعزت طریقے سے روزگار کماتی ہیں۔

عالمی وبا کورونا نے ہر طبقے کی طرح ان محنت کش خواتین کو بھی متاثر کیا۔ مشکل حالات میں کسی نے مالی مدد کی تو کسی نے راشن ڈلوا دیا۔

صبح سے رات تک خوش ذائقہ اور مزےدار خشک میوے بیچ کر دھوپ میں تپتی یہ خواتین اپنی اور اپنے گھر والوں کی زندگی بھی خوش گوار اور پرسکون بنانا چاہتی ہیں۔

تازہ ترین