لاہور،خوشاب( اکنامک رپورٹر /نمائندہ جنگ)تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب اور فاطمہ جناح ہال خوشاب میں تحریک انصاف ضلع خوشاب کے عہدیداروں اور راہنماؤں کا میاں جاوید لطیف کے بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے بیان کے خلاف گزشتہ روز پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کی قیادت تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب صدرو سینیٹر اعجازاحمدچوہدری، سینئرنائب صدر چوہدری عامر گجر، ضلعی صدر کنورعمران سعید، صوبائی وزیر میاں خالد، سرفراز ڈوگر نے کی جس میں پی ٹی آئی شیخوپورہ کے کارکن بھی شامل تھے ، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں جاوید لطیف کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، غداری کے مرتکب افرادکیخلاف مقدمات درج کروا کے سزائیں دلوائیں گے، ن لیگ کی منفی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،جاوید لطیف پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔مظاہرے میں جمشید اقبال چیمہ، ملک اسلم بلوچ، شاہ نوازسراء، رانا عبدالسمیع، راشد منیر، ماجد کاہلوں، شیخ زین ندیم، خالد کمبوہ، انعام الحق گجر، رانا فہد قیوم، رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ، عثمان ورک، ڈاکٹر اسلم، میاں افضال، سکندر شاہ، رضوان جانی،شیخ احسن حبیب سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ مزید برآں فاطمہ جناح ہال خوشاب میں تحریک انصاف ضلع خوشاب کے عہدیداروں اور راہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے میاں جاوید لطیف کے مبینہ پاکستان مخالف بیان پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن شاہ گیلانی ،گل اصغر بگھور ،جویریہ ظفر آہیر ،ساجدہ عباس آہیر ،رئیس ممتاز حسین چاچڑ ،اکرام اللہ خان بلوچ اور شاہد بگھور نے اپنے خطابا ت میں واضح کیا کہ کسی کو بھی پاکستان دشمنی کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔