• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی 700 ارب کے اضافی ریونیو کیلئے حکمت عملی کیا؟


حکومت نے 700 ارب کا اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی۔

حکومت نے اضافی ریونیور کے حصول کے لیے ٹیکس، سیلز ٹیکس اور بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اضافی ریونیور کے ہدف کے لیے آئندہ سال جولائی تک بجلی کی قیمت میں 34 فیصد تک اضافہ کیا جائے۔


حکومت نے 700 ارب کے ہدف کے لیے مختلف شعبوں کی دی گئی 140 ارب کی روپے کی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیپرا ترمیمی اور انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری کردیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ کاروباری افراد کو این ٹی این آویزاں کرنا ہوگا، نہ کرنے کی صورت میں 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

ٹیکس کمشنر کو اپنے ڈیٹا تک رسائی نہ دینے پر 50 ہزار روپے، ٹیکس اسٹیٹمنٹ نہ دینے پر 5 ہزار اور ٹیکس گوشوارے دہرانے پر بھی جرمانہ ہوگا۔

تازہ ترین