• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 269 نئے مریضوں کی تشخیص، چار انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9030 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 269 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں دوران 4 مریض انتقال کرگئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 4495 ہوچکی ہے۔ آج مزید 183 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 255952 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 3280778 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 265157 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 4710 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 4416 گھروں میں، 8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 286 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 


انھوں نے کہا کہ 259 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 269 نئے کیسز میں سے 99 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 34، ضلع جنوبی 24، ضلع وسطی 15، ملیر 12، کورنگی اور ضلع غربی میں 7۔7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

دیگر اضلاع میں ٹھٹھہ 36، میرپور خاص 14، ٹنڈو محمد خان 13، ٹنڈو الہیار11، دادو اور شہید بے نظیر آباد 10۔ 10، سانگھڑ 8، گھوٹکی، سجاول، عمرکوٹ اور لاڑکانہ6۔6، بدین، مٹیاری اور حیدرآباد 5۔5، خیرپور اور نوشہرو فیروز 3۔3، جیکب آباد2، جامشورو اور سکھر میں 1۔1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین