• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا آئندہ اجلاس، ایجنڈے کے اہم نکات کیا؟

وفاقی کابینہ کے جمعرات یکم اپریل کے اجلاس کے ایجنڈے میں توسیع کردی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ اجلاس کےلیے نیا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والا اجلاس دن 12 بجے شروع ہوگا۔

نیا ایجنڈا 23 نکات پر مشتمل ہے، کورونا ویکسین اور ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کی منظوری شامل ہے۔


کابینہ اجلاس میں سود کی رقوم اور غیر ملکی کمرشل قرضوں پر ٹیکس چھوٹ کا معاملہ بھی پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے پر بریفننگ دی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق پبلک سیکٹر اداروں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ شامل ہے۔

کابینہ کے ایجنڈے میں دو طرفہ معاہدوں سے متعلق اسٹریٹیجی کی منظوری اور ممبر پروڈکشن کارپوریشن کی تقرری بھی شامل ہے۔

تازہ ترین