• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاروی وائن اسٹین نے سزا کے خاتمے کی اپیل دائر کردی

امریکا میں ’می ٹو‘ مہم کے بعد جنسی جرائم پر 23 سال قید کی سزا پانے والے امریکی شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین نے اپنی سزا کے خاتمے کی اپیل دائر کردی۔

ہاروی وائن اسٹین کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ہاروی کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔

وائن اسٹین پر الزامات لگانے والی خواتین میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجیلینا جولی، سلما ہائیک، گائینتھ پیلٹرو، ایشلے جَڈ، روز میک گوئن اور ہیتھر گراہم شامل ہیں۔

واضح رہے فلمی دنیا کے معروف ترین ایوارڈ آسکر کی انتظامیہ نے ہولی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگنے کے بعد ہاروی کی رکنیت ختم کر دی تھی۔

تازہ ترین