• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری، پی پی کو اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی پر خراب شہرت کا خوف

اسلام آباد(محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار)پی ڈی ایم کے دروازے پیپلز پارٹی کے لئے بند ہو گئے ہیں جواب طلب نکتہ یہ ہے کہ ایسا پیپلز پارٹی نے خود کو کیا ہے یا دس رکنی اتحاد نے اس کا اہتمام کیا ہے پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ تعلقات کار کی کھڑکی کھلی رکھی ہے وہ جس تلخ نوائی اور جذباتی کیفیت سے سرشار ہو کر جوابدہی سے اپنا دامن چھڑا کر ایک طرف ہوگئی ہے اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ راستے جدا بھی کرنا چاہتی ہے لیکن اسے تنہا ہونے اور اپنی شہرت پر لگ رہے داغ سے بھی خوف آرہا ہے وہ اس اتحاد کے بانیوں میں شامل ہے اس کی دستاویز پر دستخط کنندہ ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کے لئے بوجوہ اب مشکل ہو رہا ہے کہ وہ ہر اس ہدف سے ٹکرائے جو پی ڈی ایم کی تشکیل کے وقت متعین کیا گیا تھا۔ مولانا فضل الرحمٰن روبصحت ہیں وہ عمومی طور ہر ماہ صیام میں سیاسی سرگرمیوں میں ترجیحاً حصہ نہیں لیتے اس مرتبہ ان کا بادل نخواستہ متحرک ہونا ان کی ضرورت ہو گا توقع ہے کہ رمضان المبارک کے اولین عشرے میں پی ڈی ایم کی رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں سربراہی اجلاس کا نظام الاوقات متعین ہوگا پیپلزپارٹی کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت ملنے کا امکان نہیں ہوگا۔

تازہ ترین