• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کا ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

معروف گلوکار عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے نبی آخری الزماںﷺ کو درود و سلام پیش کرتا کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔


کلام میں عاطف اسلم کے ہمراہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

5 منٹ اور 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں تمام گلوکاروں کو دردو و سلام پڑھتے دکھایا گیا ہے۔


’سلام عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی عوام میں مقبول ہوگیا ہے، محض 9 گھنٹے میں ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ٹوئٹر پر اس وقت ’عاطف اسلم‘ سرِ فہرست ٹرینڈز میں موجود ہے۔ مداح اس نئے کلام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عاطف اسلم نے ایک مرتبہ پھر ہمارے دل جیت لیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اسلم کی ایسے کلام عوام میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرتے رہے، ’وہی خدا ہے‘ ’اسماءالحسنیٰ‘ ’ اذان‘ ہو یا تاجدارِ حرم، عاطف اسلم اپنی آواز میں مداحوں کو تحفے دیتے رہتے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ لیجنڈ کی جانب سے رمضان کا یہ ایک بہترین تحفہ ہے۔


تازہ ترین