صوبائی وزیرِ زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو سختی سے وارننگ دی ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں اور رمضان کے تقدس کا خیال رکھیں۔
سید حسین جہانیاں گردیزی نے ماڈل رمضان بازار وحدت روڈ اور شادمان کا دورہ کیا اور آٹے کے اسٹال پر آٹے کے تھیلے کا وزن کروایا، جبکہ آٹے کا وزن پورا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیرِ زراعت نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے عوام کو سستے اور معیاری پھل و سبزیاں فراہم کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کیئے جائیں گے۔