• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے، ہسپانوی رکن پارلیمنٹ

بارسلونا (شفقت علی رضا)اسپین بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتاہے اور غیر ملکیوں کی اسپین آمد کے بعد یہاں ایک دوسرے کے کلچر، رہن سہن، قومی اور مذہبی رسومات سے روشناس ہونے میں مدد ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسپین کی سیاسی پارٹی ”سیوتادانس“ کی ممبر پارلیمنٹ کاتالونیا ”آنا گراؤ“ نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے دورہ کے دوران نمائندہ جنگ سے بات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسپین میں جب ڈکٹیٹر شپ تھی تب ایسے معاملات میں تنگ نظر ی کا مظاہرہ کیا جاتا تھا لیکن جب سے یہاں جمہوریت کا دور دورہ ہوا ہے تب سے یہاں بین المذاہب ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں اور آپس میں تقسیم اور نقصان کا باعث نہیں بنتے۔

تازہ ترین