• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ اور اہلخانہ کورونا میں مبتلا

بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی، ان کے شوہر اور دو بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ پہلے 6 سالہ بیٹے اور 2 سالہ بیٹی میں کورونا کی علامات تھیں جس پر ٹیسٹ کرایا تو مثبت آیا تھا تاہم اب وہ بھی وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے علاج جاری ہے جبکہ وٹامنز بھی لے رہے ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے بچوں کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے۔روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد میں بیماری کی تشخیص ہورہی ہے۔

تازہ ترین