• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آئی جی کے پی ناصر خان درانی کی نماز جنازہ ادا

سابق آئی جی کے پی ناصر خان درانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی.

سابق آئی جی کے پی ناصر خان درانی نماز جنازہ ایلیٹ سینٹر بیدیاں میں ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد  سرور اور آئی جی پنجاب انعام غںی نے شرکت کی۔

ناصر خان درانی کی نماز جنازہ میں سول اور پولیس افسران سمیت عزیز و اقارب شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ سابق آئی جی کے پی ناصر خان درانی گزشتہ روز لاہور کے میو اسپتال میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

ناصر خان درانی مرحوم ایک ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ ایک ہفتے سے وینٹی لینٹر پر تھے۔

تازہ ترین