• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسپا 75سال بعد بھی اٹلی میں فیشن، اسٹیٹس اور خوشی کی علامت

روم(اےایف پی)ویسپا 75 سال بعد بھی اٹلی میں فیشن، اسٹیٹس اور خوشی کی علامت سمجھی جاتی ہے،ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ آڈرے ہیپ برن جب اپنی فلم ’رومن ہالی ڈے‘ میں ویسپا اسکوٹر پر سفر کرتی ہوئی نظر آئیں تو نوجوانوں میں اسکوٹر فیشن اور خوشی کی علامت بن گیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کےمطابق ویسپا اسکوٹر کے مارکیٹ میں آنے کے 75 سال بعد بھی اٹلی کے شہریوں کی اس سے خوبصورت یادیں وابستہ ہیں،اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایک رہائشی مارکو نے غیرملکی خبررساںادارےکو بتایا کہ پچھلے 12 سال سے وہ ویسپا چلا رہے ہیں اور یہ ان کا تیسرا سکوٹر ہے،انہون نے کہاکہ مجھے جاپانی کے بجائے 2پہیوں والا اصلی ویسپا چاہیے تھی جو پلاسٹک کے بجائے لوہے سے بنی ہوتی ہے،ویسے تو اسکوٹر سب سے آسان سواری سمجھی جاتی ہے لیکن اٹلی میں یہ اسٹیٹس کی بھی علامت ہے۔مارکو نے بتایا کہ ان کے محلے میں ہر کامیاب شخص کے پاس ویسپا ہے،ویسے تو سنہ 1953 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رومن ہالی ڈے‘ میں آڈرے ہیپ برن کے ہیرو گریگری پیک کے ساتھ ویسپا پر گھومنے پھرنے کے مناظر کے بعد اسکوٹر کی شہرت میں اضافہ ہو گیا تھا لیکن حقیقت میں یہ اس سے کہیں زیادہ پرانا ہے،12 اپریل 1946 کو پہلی مرتبہ ویسپا کی تیاری کے لیے اٹلی میں رجسٹریشن کی گئی تھی،اٹلی میں اسکوٹر کا نام ویسپا پڑنے کے حوالے سے ایک کہانی مشہور ہے جس کے مطابق یہ لفظ ’واسپ‘ یعنی مکھی سے نکلا تھا۔ پیاگیو موٹر کمپنی کے مالک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سکوٹر کے انجن کی آواز واسپ یعنی مکھی کی بھن بھن سے مشابہت رکھتی ہے جس کے بعد اس کا نام ویسپا پڑ گیا۔

تازہ ترین