• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود اور امجد صابری کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟

پاکستان کے معروف موسیقار، سابق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے میمبر بلال مقصود نے اپنی اور معروف قوال امجد صابری کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتادیا۔

بلال مقصود نے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے نامور قوال امجد صابری کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بلال مقصود کے ساتھ امجد صابری اور فیصل کپاڈیا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ تصویر کوک اسٹوڈیو کے اُس سیزن کی ہے جس میں ان تینوں شخصیات نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔

بلال مقصود نے امجد صابری کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اس حیرت انگیز فنکار اور انسان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، وہ زندگی سے بھرپور اور خوش مزاج انسان تھے۔‘

گلوکار نے امجد صابری کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب ہماری پہلی ملاقات ہوئی تھی تو وہ اُس وقت عاطف اسلم کے پڑھے گئے تاجدارِ حرم کی منظور کرنے آئے تھے۔‘

 اُنہوں نے لکھا کہ ’ہماری پہلی ملاقات کے 10 منٹ بعد ہم ایسے بات کر رہے تھے کہ جیسے ہم دنوں بہت اچھے دوست ہوں۔‘

بلال مقصود نے لکھا کہ ’بھر ہم نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں ایک ساتھ کام کیا اور امجد صابری نے راحت فتح علی کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’امجد صابری کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو کبھی نہیں بھول سکتا۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہماری پرفارمنس کے صرف 20 دن بعد 16ویں رمضان کو امجد صابری کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔‘

واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو شام تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی۔

محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

تازہ ترین