• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنے مداحوں سے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

جینیفر اینسٹن کا شمار ہالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو کورونا کے خلاف لڑائی میں بھارت کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔

اداکارہ اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کوبھارت کی مدد کرنےکے لیے عطیات کرنے کی درخواست کرنے کے لئے خصوصی انسٹاگرام اسٹوریز شئیر کی ہیں۔

جینیفرنے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا ہے کہ ’ کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر کی شدت نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، اور گذشتہ پانچ دنوں سےملک میں ہر روز نئے کیسزرپورٹ ہونے کے عالمی ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔‘

اپنی دوسری انسٹا اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ ’امریکئیر بھارت کے لئے فوری امدادکے لیے رقم جمع کررہی ہے۔‘

جینیفرنے لنک اور تفصیلات بھی شیئر کیں تاکہ ان کے مداح اس مقصد کے لئے رقم کا عطیہ کرسکیں۔

امریکئیر ایک عالمی این جی او ہے جو صحت اور ترقی کے کاموں پر مرکوز ہے اور غربت ، آفت یا بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کرتی ہے۔

انہوں نے مداحوں کو اس تنظیم کے بارے میں یہ آگاہی بھی دی کہ یہ ہیلتھ ورکرز کے لئے پی پی ای کٹس کی خریداری ، ادویات کی ترسیل اور ٹیلی ڈاک سپورٹ اور غربت میں رہنے والی کمیونٹیز کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تعلیم دینے میں رقم کا استعمال کرے گی۔

تازہ ترین