• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان کو ڈبلیوایچ او کے اجلاس میں مبصر کا درجہ دینے کی حمایت

لندن ( نیوز ڈیسک) ترقی یافتہ ممالک کے گروپ نے عالمی ادارہ صحت کے ارکان پر مشتمل اسمبلی میں تائیوان کو مبصر کا درجہ دینے کی حمایت کردی۔ یہ اسمبلی عالمی ادارہ صحت کی فیصلہ ساز کمیٹی کا درجہ رکھتی ہے، جس کا سالانہ اجلاس 24 مئی سے یکم جون تک منعقد ہوگا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جی 7ممالک نے پہلی بار متحد ہوکر ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں تائیوان کی شمولیت کی تائید کی ہے۔ جی 7کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری کے لیے لازم ہے کہ وہ تمام شراکت داروں کے تجربے سے مستفید ہو۔ تائیوان کی جانب سے کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کے کامیاب تجربے کو دنیا کے سامنے لانا ضروری ہے۔ دوسری جانب تائیوان نے کہا ہے کہ وہ کھل کر حمایت کرنے پر جی 7کا شکر گزار ہے۔ امریکا میں تائیوان کے نمایندہ خصوصی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تائیوان جی 7 کے تمام وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی جانب سے دیے گئے مشترکہ بیان میں ٹھوس حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
تازہ ترین