• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے پہلے دن شاہراہوں پر صفائی بہتر پھر روٹین کے مطابق رہی

لاہور (نسیم قریشی سے) شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر صفائی کی صورتحال عید کے پہلے روز کچھ بہتررہی، پھر تاحال روٹین کے مطابق رہی،شہر کے متعدد علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے رہے، ایل ڈبلیو ایم سی کے نئے سسٹم سے بھی صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ذمہ داران نے سب اچھا کی واٹس ایپ رپورٹس حکام بالا کو پہنچانے کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ عید کے پہلے روز شہر کی اہم شاہراہوں مال روڈ، کینال روڈ دونوں اطراف، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ،مین بلیوارڈ اقبال ٹائوب، جوہر ٹائون میں بلیوارڈ، مولانا شوکت علی روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پرایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار باوردی ہاتھوں میں جھاڑو پکڑے تقریباً دوپہر 12بجےتک نظر آئے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہوزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی چاند رات سے عید الفطر کے تیسرے دن تک تمام تر مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ فیلڈ میں موجود اور الرٹ رہی۔ شہر سے 22000ٹن کے قریب کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ماحول دوست انداز میں تلف کیا گیا، موصول ہونے والی 210شکایات کا بر وقت ازالہ کیا گیا۔ محکمے کے تمام افسران و ورکرز کی عید کی چھٹیاں منسوخ کی گئی تھیں ،چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔
تازہ ترین