• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مشترکہ اقدار کی بنیاد پر یورپ سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ظہیر جنجوعہ

بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپین یونین کیلئے سفیر پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک دہائی میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی وزیر خارجہ نے یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور اور دیگر کمیٹیوں سے خطاب کیا ہے۔ یہ خطاب اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان مشترکہ اقدار کی بنیاد پر یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور سے خطاب کے بعد برسلز میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اوریورپین یونین کے تعلقات کثیر الجہتی ہیں۔ اس کی بنیاد مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔ ان تعلقات کی کئی سطحیں ہیں۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ دونوں پارلیمنٹ کے اشتراک میں مزید اضافہ ہو۔

آج کی نشست میں ممبران یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے حوالے سے اس نمائندے کے استفسار پر انہوں نے کہاکہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہر شخص مختلف نقطہ نظر کا حامل ہو سکتا ہے۔

آج کے اجلاس میں وزیر خارجہ نے پاکستان کا نقطہ نظر بہت اچھے انداز میں رکھا ہے۔ میں ان باتوں کو دہرانا نہیں چاہتا۔ لیکن دونوں فریقین کے درمیان ایک مثبت اور صحتمند ڈائیلاگ جاری ہے۔ جس میں اگر ایک جانب سوالات ہونگے تو دوسری جانب ان کا جواب اور گفتگو بھی جاری رہے گی۔

تازہ ترین