• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعتِ اسلامی کا کے الیکٹرک دفتر پر مظاہرہ


کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعتِ اسلامی کراچی کے تحت کلفٹن میں کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

لیاری کے علاقے میں جاری لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعتِ اسلامی کراچی کے تحت کلفٹن گزری میں کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین لیاری سے ریلی کی صورت میں کے الیکٹرک کے دفتر پہنچے تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو جب تانبہ چور کہتے ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، اسد عمر جواب دیں، کہاں گئے وعدے، لوڈشیڈنگ کیوں ختم نہیں ہوئی، کے الیکٹرک کے چوروں کی سرپرستی اب بند کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے کہ کیوں کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ضرورت کا 70 فیصد وفاق سے ملتا ہے، جس کا ثبوت ہے کہ کے الیکٹرک خود کچھ نہیں کرتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو آج لیاری کے عوام یہاں موجود ہیں، کل بیک وقت کراچی کے الیکٹرک ہیڈ آفس اور گورنر ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔

تازہ ترین