• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کا بھارت بھی معترف ہوگیا ہے۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی مسلسل خلاف ورزیوں پر پاکستان آواز بلند کرتا رہا ہے۔

پاک فوج ایل او سی پر بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ کو ہر بار امن خراب کرنے کی کوشش کہتا رہا ہے۔

دفتر خارجہ بھی ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارتی سفارتی عملے کو بلاکر شدید ردعمل کا اظہار کرتا رہا ہے۔

پاکستان کی ان سب کوششوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایل او سی پی سیز فائر سے متعلق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکھنڈنروا نے بھی بیان دے دیا۔

منوج مکھنڈ نروا نے ایل او سی پر سیز فائر کو پاکستان اور بھارت میں تعلقات معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ ایل او سی پر جنگ بندی جاری رہے، اس فائر بندی سے یقینی طور پر سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ فائر بندی سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فائدہ ہوا ہے۔

تازہ ترین