وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی۔
یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگا تار اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ اوگرا نے اس بار بھی فی لیٹر 8 روپے 86 پیسے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اوگرا کی یہ تجویز منظور نہیں کی ہے۔
شہباز گِل کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف اقدامات کے تسلسل میں پٹرولیم قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔