بیرسٹر علی ظفر کو متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
کمیٹی کا ملک میں قانون سازی کے حوالے سے اہم کردار رہا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔