• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا ویکسین صورتحال کا جائزہ لینے کے لئےصوبائی ٹاسک فورس قائم

حکومت بلوچستان نے صوبے میں کورونا وائرس ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لینے اور درپیش مسائل کےحل کے لئےصوبائی ٹاسک فورس قائم کردی، ٹاسک فورس اندرون صوبہ کوویڈ ویکسین کی دستیابی اور بروقت تقسیم کو بھی یقینی بنائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی ٹاسک فورس کے کنوینر ہوں گی، اس میں سیکرٹری صحت، سیکرٹری ثانوی و ہائیر ایجوکیشن بطور اراکین شامل ہونگے۔

جبکہ ٹاسک فوس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی صحت، ڈی جی تعلقات عامہ، ڈائریکٹر سول افیئرز حکومت بلوچستان بریگیڈئیر عامر ملک اور رابطہ افسر 12 کور کرنل محمد نعیم بھی ٹاسک فورس میں شامل ہونگے۔

ڈاکٹر ربابہ بلیدی کی سربراہی میں قائم کردہ ٹاسک فورس صوبے میں کوویڈ ویکسین کی صورتحال کا مستقل جائزہ لینے اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات کی نگرانی کرے گی۔

ویکسین کی دستیابی اور ضلعی سطح پر بروقت تقسیم کو یقینی بنائے گی، اس کے علاوہ ویکسی نیشن کے حوالے سے اعداد و شمار کو یکجا کرے گی اور رپورٹنگ کے معیار کی بہتری کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گی۔

تازہ ترین