• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے اپنے شوہر کے ہمراہ نیوساوتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کے درمیان سفر کے سبب دونوں ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق کووڈ19 کی سرحدی پابندیاں توڑنے پر جوڑے کوکرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

دوسری جانب وکٹوریا میں کورونا کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد نئی وباء کے مجموعی کیسز کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ میلبرن میں آج رات سے سخت لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا، دیگر پابندیاں برقرار رہیں گی، جنوبی کوریا کی حکومت کا بڑی کمپنیوں کے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے پر غور جاری ہے۔

خبرایجنسی کاکہنا ہے کہ امریکا کا 2سالوں میں تقریباً100 ملکوں کو فائزر ویکسین کی 500 ملین خوراکیں عطیہ کرنے پر غورکر رہا ہے۔

تازہ ترین