• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں لڑکے سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے دو ملزمان گرفتار

بنوں میں لڑکے سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق تھانہ غوریوالہ کے علاقے میں دو ملزمان نے 14 سال کے بچے سے جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بنائی تھی۔

ملزمان نے بچے کے والد سے 70 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور نہ دینے کی صورت میں ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

جس پر والد نے ملزمان کو بڑی مشکل سے جمع کرکے 40 ہزار وپے دیے لیکن ملزمان نے مزید 30 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔

والد کی درخواست پر ملزمان اصغر اور اسد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان سے موبائل فون اور ویڈیو بھی برآمد کرلی گئیں۔

تازہ ترین