• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بہتر ہو اسے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھیلنا چاہیے، آصف علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین آصف علی کا کہنا ہے کہ جو پاکستان کے لیے بہتر کر سکتا ہو اس کو پاکستان ٹیم میں کھیلنا چاہیے ۔ مجھے موقع ملالیکن پرفارم نہیں کر سکا ۔ نئے لڑکوں کے لیے نیک خواہشات ہیں ۔ جمعرات کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ تنقید کو کبھی منفی نہیں لیا ۔ تنقید سے متحرک ہوتا ہوں کہ اچھا پرفارم کرنا ہے تاکہ لوگ تعریف کریں ۔کسی سے ناراض نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس کی وجہ زیادہ موقع ملنا اور زیادہ اوورز ملنا ہے ۔ قومی ٹی ٹوئنٹی میں بھی اسی وقت پرفارم ہوا جب زیادہ وقت ملا ۔ انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک میں بہت فرق ہے ۔ انٹر نیشنل میں چار پانچ اوورز ملتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر دھیان نہیں دیتا۔

تازہ ترین