• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان افغانستان پر طالبان کا قبضہ نہیں چاہتا، نیٹو رپورٹ

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) روم میں نیٹو ڈیفنس کالج کی ایک رپورٹ نے ایک بڑی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ طالبان افغانستان پر قبضہ کریں، وہ طالبان پر زور ڈال رہا ہے کہ وہ کسی سیاسی معاہدے کے لئے مراعات دیں لیکن بھارت جیسے بیرونی کھلاڑی عبوری حکومت کے خلاف ہیں۔

104 صفحات پر مشتمل رپورٹ نیٹو ڈیفنس کالج کی این ڈی سی ریسرچ پیپرس سیریز کا حصہ ہے جو جنگ زدہ ملک سے فوجیوں کے انخلا کے امریکی اعلان کے بعدافغانستان سے متعلق مختلف امور پر روشنی ڈالتی ہے۔ پیپر کا کہنا ہے کہ علاقائی طاقتیں اس بات پر متفق ہیں کہ تنازع کو سیاسی عمل کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے؛زیادہ تر طالبان کے ساتھ کسی نہ کسی طرح اقتدار کی شراکت کی حمایت کرتے ہیں لیکن وہ مکمل طالبان قبضہ نہیں چاہتے ہیں۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان مانتا ہے کہ طالبان کا اہم کردار ہوگا لیکن دوسری سیاسی قوتوں کے ساتھ اتحاد میں؛ روس اور غالباً چین بھی اشرف غنی کی جگہ ایک زیادہ جامع عبوری حکومت بنانے کی حمایت کرتے ہیں جس میں طالبان اپنا کردار ادا کریں

لیکن غیر طالبان پاور بروکرز کے ذریعہ متوازن کئے جائیں؛ اگر ایران کے مفادات کا تحفظ کیا جائے تو ایران پاور شیئرنگ کے انتظام کو قبول کرنے پر راضی ہوسکتا ہے؛ اور بھارت اس خوف سے عبوری حکومت کا مخالف ہےکہ اس سے طالبان کا قبضہ ہوجائے گا اور پاکستان کا اثر و رسوخ سرایت کر جائے گالیکن وہ فوجی تعاون سے غنی انتظامیہ کی پشت پناہی کرنے کو تیار نہیں۔

تازہ ترین