• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ نسلوں کا مستقبل بچانے کیلئے بڑے اقدام سےگریز نہیں کرینگے،حامد موسوی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے نو تشکیل یکساں نصاب کو تعلیم قرآن و سنت سے انحراف اور نظریہ اساسی سے متصادم قراردے دیا۔ ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے ردعمل میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ آئین کی روح اور آئندہ نسلوں کا مستقبل بچانے کیلئے بڑے سے بڑا اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ نصاب کی تیاری میں مکتب تشیع کو سرے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔حامد موسوی نے مطالبہ کیا کہ کسی ایک مسلک مکتب کا عقیدہ دوسرے پر ہرگز مسلط نہ کیا جائے نئے نصاب کے تحت شائع ہونے والی کتب کو منسوخ کیا جائے،نصاب پر اتفاق ہونے کے بعد اسے مشتہر کیا جائے ۔
تازہ ترین