• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی معماروں نے 28 گھنٹوں میں 10 منزلہ عمارت تعمیر کردی

چین نے اپنی تعمیراتی صنعت کی انقلابی ترقی کا ثبوت کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے دوران ریکارڈ مدت میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتالوں کی تعمیر تھی، تاہم اب انھوں نے ایک اور ریکارڈ بناڈالا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی معماروں نے صرف 28 گھنٹوں میں ایک دس منزلہ عمارت تعمیر کرڈالی۔ 

مذکورہ عمارت چینی شہر چانگشا میں تعمیر کی گئی اور اسے بنانے والے بورڈ گروپ نے اس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ 

اس کمپنی نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے اس عمارت کو صرف 28 گھنٹوں اور 45 منٹ کے وقت میں بنایا ہے۔ 

کمپنی نے اس تعمیر کی عمارت کی 5 منٹ کے دورانیے کی ویڈیو بھی ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر شیئر بھی کی۔ 

مذکورہ عمارت پری فیبریکیٹڈ سسٹم کے تحت تعمیر کی گئی ہے۔

تازہ ترین